BNC OFFICAL WEBSITE

پسماندگی کے خاتمے کا واحدحل معیاری تعلیم کا فروغ ہے،پشتون ایس ایف

 پسماندگی کے خاتمے کا واحدحل معیاری تعلیم کا فروغ ہے،پشتون ایس ایف



*کوئٹہ(بی این سی نیوز)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سخی جنون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے بلوچستان کی پسماندگی کا واحد حل اعلیٰ تعلیم کا فروغ ہے پشتون بلوچ طلباء و طالبات کو ساز گار تعلیمی ماحول کی فراہمی کےلئے جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ریاستی اداروں کا کردار انتہائی مایوس کن ہے تعلیمی معیار کو جان بوجھ کر خراب کیا گیا ہے تاکہ پشتون بلوچ اقوام کے ساحل ووسائل پر ڈاکہ ڈالا جاسکے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ قومی و لسانی بنیادوں پر تعلیم کی تقسیم ہورہی ہے بلوچستان کا تعلیمی نصاب جعلی ہیروز اور فرضی تاریخ سے بھرا پڑا ہے پشتون بلوچ طلباء و طالبات کو تعلیم ، ہنر اور کام کی بجائے اسلحہ، گداگری اور آپسی دشمنی کا درس دیا جا رہا ہے دینی و عصری تعلیمی اداروں کے نظام میں بہتری لانے کی بجائے مزید خرابی پیدا کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ہی رشوت خوری، بے ایمانی اور انتہا پسندی کے سرغنہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل صوبے میں تعلیمی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرےکیونکہ اعلیٰ و معیاری تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضامن ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم