BNC OFFICAL WEBSITE

سریاب روڈ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے، مرکزی انجمن تاجران

 سریاب روڈ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے، مرکزی انجمن تاجران



*کوئٹہ(بی این سی نیوز)‏مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل حاجی سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا عبدالمالک لہڑی عباس لہڑی نوروز جتک امام دین لہڑی سید ظہور آغا مستی خان قمبرانی حاجی محمد رفیق بنگلزئی حاجی محب اللہ شاہوانی ناصر محمد شہی عنایت محمد شہی عبدالصمد علیزئی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ طویل عرصے سے سریا ب روڈ کا کام سست روی کا شکار ہے اگر سست روی یہی روش برقرار رہی تو مزید پانچ سال تک کام مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے پہلے بھی بارہا مطالبہ کر چکے ہیں کہ کام کی رفتار کو تیز کیاجائے مگر حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ ٹھیکیدار کا کام انہتائی سستی سے جاری ہے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے دن بھر گردوغبار کے باعث عوام و تاجر برادری شدید اذیت میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کام مکمل نہیں کیاجاتا تاجر دکانیں کسی صورت خالی نہیں کرینگے ۔پہلے جو کام چل رہا ہے حکومت اسے مکمل کرے ،انہوں نے کہا کہ قمبرانی روڈ منیر احمد منیگل روڈ سبزل دوڈ گاہی خان چوک پر بھی کام ادھورا پڑا ہے اگر زور زبردستی دکانیں خالی کروائی گئیں تو مزاحمت کی جائیگی اور احتجاج پر مجبور ہونگے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم