BNC OFFICAL WEBSITE

گوادر بندرگاہ اہمیت و افادیت کی وجہ سے عالمی سطح پر دلچسپی کا مرکز ہے،فرح عظیم شاہ

 گوادر بندرگاہ اہمیت و افادیت کی وجہ سے عالمی سطح پر دلچسپی کا مرکز ہے،فرح عظیم شاہ

 



*کوئٹہ(bnc.pk) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی و خوشحالی عوام کے حقوق کا تحفظ اور ماہی گیروں کے مفادات و حقوق کا تحفظ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گوادر شہر کے شاندار محل وقوع اور جدید ترین گوادر بندرگاہ کی اہمیت و افادیت کی وجہ سے گوادر عالمی سطح پر دلچسپی کا مرکز ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں جن میں ماہی گیروں کو لیبر کا درجہ دینا اور انکے لیے رہائشی کالونی کے منصوبے کی منظوری جیسے اہم اقدامات شامل ہیں. غیر قانونی ٹرالنگ کو روکنے اور غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ہدایات دی گئی ہیں جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے. ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ گوادر کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔گوادر بندرگاہ صوبے کی ترقی و خوشحالی میں قلیدی کردار ادا کرے گی۔گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی۔ترجمان نے کہا کہ گوادر دنیا کے سب سے بڑے بحری تجارتی راستے پر واقع ہے جس کی وجہ سے گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتی ہے۔صوبائی حکومت عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔عوام کے وسیع تر مفاد میں احسن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت پر عوام کا اعتماد مذید بڑھ رہا ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم