چشمہ اچوزئی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے،حاجی سیف اللہ کاکڑ
*کوئٹہ(بی این سی نیوز بلوچستان)چشمہ فیڈر سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بڑی آبادی کو ذہنی مریض بنا دیا کلی چشمہ اچوزئی سمال آباد کلی گوہر آباد اور گردونواح کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے مذکورہ علاقوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے بتایا کہ طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں بجلی ہوتی ہی نہیں کہ کوئی کام ہوسکے علاقے کے لوگ اس صورتحال کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے ہیں حاجی سیف اللہ کاکڑ نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تسلسل سے بجلی کی فراہمی کیسکو کی ذمہ داری ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کرکے عوام کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔*