BNC OFFICAL WEBSITE

 بلدیاتی انتخابات میں کا میابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے مسائل حل کریں گے ، سردار یار محمد رند ۔


*سبی:  سینئرسیاستدان رکن صوبائی اسمبلی چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ رند گروپ عوام کی خدمت علاقہ کی ترقی خوشحالی کا جذبہ لے کر کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس طرح بلدیاتی انتخابات میں عوام کے ووٹ کی پرچی رند گروپ کے امیدواروں کے لئے استعمال ہوئی اسی طرح نومنتخب کونسلرز نے رند گروپ کے حمایت یافتہ چیئرمین وائس چیئرمین کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کیا رند گروپ نے کچھی میں کلین سوپ کیا ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سمیت 15یونین کونسل میں چیئرمین وائس چیئرمین کو کامیابی پردلی مبادکباد دیتا ہوں رند گروپ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا رند گروپ کے نومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین و کونسلرزاپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید فرید شاہ دوپاسی ، سردارزادہ میر بیرک رند ، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی ،کچھی پریس کلب کے صدر میر عارف جان بنگلزئی ، فریداحمد بنگلزئی عبدالحی گولہ ،رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی سبی میر حبیب الرحمن رند ، ملک عارف علی ، قبائلی شخصیت عبدالمجید کھوسہ کے علاوہ کچھی سبی بھاگ کے قبائلی سیاسی عوامی شخصیات بھی موجود تھی قبل ازین رند گروپ کی کامیابی پرسردار یار محمد رند کو پھولوں کا ہارا پہنایا گیا ۔ ڈھول کی تاپ پر بلوچی چاپ کھیلی گئی مٹھائیاں تقسیم کی گئی رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کی طرح ضلع میں بھی رند پینل اپنی اکثریت کے ساتھ چیئرمین شپ کیلئے میدان ماریگی کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی تاریخ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ سے کوشاں رہے ہیں ۔ عوامی مطالبات پر انکے اہم مسائل حل کردیئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ووٹ کی پرچی رند گروپ کے لئے استعمال کرکے ثابت کردیا کہ رند گروپ ہی کچھی کی عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوںنے بولان کے ہر علاقہ میں خوشحالی ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے بجلی تعلیم صحت کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو عوام کی گھروں کی دہلیز پر حل کیا جارہا ہے ہم وعدے یا اعلانات کا سہارا نہیں لیتے بلکہ عملی خدمت کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہیں انہوں نے نومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سمیت رند گروپ کے تمام یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرکے رند گروپ کا مورال بلند کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں


۔*

Post a Comment

أحدث أقدم