عاصم گیلو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا ، ترجمان
*کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے میر عاصم کر د گیلو کو پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ہے جس پر میر عاصم کرد گیلو نے اپنے ہم خیال ساتھیوں، دوستوں سے مشورہ کر کے جواب دینے کے لئے وقت مانگا ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سلیم مانڈوی والا، صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے ان سے ملاقاتیں کیں اور لا ول بھٹوزرداری اورآصف علی زرداری کی جانب سے با ضابطہ طورپر شمولیت کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میر عاصم کر د گیلو اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کاحصہ ہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ۔*