BNC OFFICAL WEBSITE

کارکن این اے 265 پرضمنی الیکشن کیلئےبھرپور مہم چلائیں ،ایچ ڈی پی

 کارکن این اے 265 پرضمنی الیکشن کیلئےبھرپور مہم چلائیں ،ایچ ڈی پی



*کوئٹہ ( بی این سی نیوز ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب چیئرمین اوّل مرزا حسین ہزارہ نے پارٹی کارکنوں کو ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری اور ضمنی انتخابات برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 265 کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کارکنوں نے ہمیشہ انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ عوام کو شعور و آگہی دینے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے حلقہ و بنیادی کونسلوں کے زمہ داران سے پارٹی کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہےئے کہا کہ ہمارے سامنے قوم کی ہر فورم پر درست نمائندگی کرنے اور قوم کو ہر طرح کی صورتحال سے آگاہی دینے کی زمہ داری موجود ہے جس سے کسی صورت ہم بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حلقہ بندیوں کے سلسلے میں کوئٹہ کے شہریوں کی آواز بن کر کردار ادا کیا گزشتہ چار سال میں صوبائی اسمبلی سمیت تمام فورمز پر کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرکے ان کی نمائندگی کی ہے۔پارٹی رہنماء نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور اپنے حلقہ انتخاب میں پارٹی نمائندوں نے جس طرح کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا اور جس طرح کی عوامی مفاد کی اسیکیمیں شروع کی اس کی نظیر اس سے قبل کسی دور میں نہیں ملتی۔ ہمارے نمائندوں نے عوام کی نگرانی میں منصوبوں کو مکمل کیا اور عوام کی تجاویز کو اہمیت دی ممکن ہے کہ کسی شعبے میں کوتاہی ہوئی ہو مگر یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پارٹی کا کارنامہ ہے مرزا حسین نے کہا کہ کوئٹہ کے شہری ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری میں اپنے خاندان اور خاندان کے افراد کا اندراج کرکے درست مردم و خانہ شماری کے سلسلے میں آگہی کے ساتھ متحرک کردار ادا کریں یہ مردم و خانہ شماری وسائل کی تقسیم قومی و صوبائی حلقہ بندیوں کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے عوام آگاہ ہوکر اندراج کرائیں اس موقع پر رکن مرکزی کونسل عبدالعلی ہزارہ ضلعی سکیرٹری فداحسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post