BNC OFFICAL WEBSITE

ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک بہت جلد پہنچیں گے، چیف سیکرٹری

 ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک بہت جلد پہنچیں گے، چیف سیکرٹری



*کوئٹہ (بی این سی نیوز)صوبائی حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود اور کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے کئی ایک ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کے ثمرات عوام تک بہت جلد پہنچیں گے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا، ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج کے جائزہ اجلاس کی صدارت میں کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری ایمپلیمین ٹیشن عبداللہ خان کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمٰن بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے مزمل حسین ہالیپوٹو، پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ، چیف آف سیکشن نورگل و ودیگر شریک تھے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اجلاس کو مذکورہ ترقیاتی منصوبوں مغربی بائی پاس سریاب روڈ، سبزل روڈ، سرکی روڈ، انسکمب روڈ، لنک بادینی روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں میں سے اکثر 31 مارچ تک مکمل کئے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن کے لیے ہونے والے اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی اور رونق میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان سے شہریوں میں خوشگوار احساس بھی پیدا ہوتا ہے ہمارا مقصد شہریوں کو ہر لحاظ سے سہولیات فراہم کرنا ہے جس کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں۔ درایں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر سرکاری محکموں میں امور کو برق رفتاری سے جاری رکھنے کے لیے تشکیل دیے گئے حکومت بلوچستان تھنک ٹینک کا اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان و چیئرمین حکومت بلوچستان تھنک ٹینک عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سماجی بہبود کے تمام زیر التواء رولز کو ایک ماہ میں حتمی شکل دی جائے گی اور ان کی جانچ پڑتال سے متعلق کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے تحت مستحقین کو سستا علاج فراہم کرنے کے لیے تحقیق کی جائے گی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سماجی بہبود کی تمام خدمات کے لیے ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن تیار کی جائے گی ڈیٹوکس اور بحالی کے مراکز کو بہتر خدمات کے ساتھ فعال بنایا جائے گا جس کے لیے سرکاری اور نجی اداروں کی شراکت داری کا جائزہ لیا جائے گا سماجی بہبود کی خدمات کی فراہمی کے دو شعبوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور PIDE کے ذریعے تحقیق کی جائے گی۔ پہلا مسودہ دو ماہ میں تیار ہو جائے گا مختلف معذور بچوں کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post