کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کا زبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کُرد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نےسابق وفاقی وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی ویمن ونگ کی صدرزبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کُرد کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بی اے پی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر نوابزادہ خالد خان مگسی، چیف آرگنائزر و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی، سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، رکن بلوچستان اسمبلی آغا عمر احمدزئی، صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی، صوبائی سیکرٹری جنرل مٹھا خان، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سابق سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر دنیش کمار، ملک خدا بخش لانگو، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ندیم کاکڑ، سردار سخی بھئی خان سمالانی، خواتین ونگ کی صوبائی صدر فرح عظیم شاہ، سینیٹر ثنا جمالی، رئیسہ گچکی اور صدر کوئٹہ سٹی احسان اللہ خاکسار سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی ویمن ونگ کی صدرزبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کُرد کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
