وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر بیکڑ پہنچ گئے، عوامی و ترقیاتی امور کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر بیکڑ پہنچ گئے، عوامی و ترقیاتی امور کا جائزہ لیا
سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق صوبائی وزیر خالد لانگو بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میر غلام قادر میموریل اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولیات، دستیاب وسائل اور درپیش چیلنجز پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں
صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دور افتادہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
