BNC OFFICAL WEBSITE

 *افسران کا چیف سیکرٹری بلوچستان کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ۔*


بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بروز جمعرات 6 اپریل 2023 کو دن 2 بجے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے ذریعے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کرے گی۔ 



*عبدالمالک کاکڑ صدر بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن۔*


جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جائیں گے افسران بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی تیاری کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 



چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی سول سروس افسران کے درمیان تلخیاں اور دوریاں پیدا کر رہے ہیں۔ 


*بلوچستان کی محرومیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان سے چیف سیکرٹری تعینات کیا جائے۔*


ایس اینڈ جی اے ڈی میں گزشتہ تین ماہ سے جو اقدامات ہو رہے ہیں ان کے متعلق تمام ایم پی ایز اور منسٹرز نے وزیراعلی بلوچستان کو چیف سیکرٹری کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیا ہے۔ 


سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو مسائل کے بارے میں بار بار نشاندہی کی گئی۔ 


عبدالمالک کاکڑ صدر بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن۔ 


چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی افسران میں پائی جانے والی بے چینی، وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور بی ایس ایس افسران کے مسائل کے بارے میں بار بار آگاہ کیا گیا۔ 


ایس اینڈ جی اے ڈی میں معمول کے کام بھی روکے جارہے ہیں۔ 


*پانچ ماہ سے ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز میں پیرا وائز کمینٹس جمع نہیں کیے جا رہے۔* سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے کئی بار وعدہ کیا کہ اگلی سماعت میں پیرا وائز کمینٹس جمع ہو جائیں گے لیکن آج تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ 


*عبدالمالک کاکڑ صدر بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن*


کیا وزیراعلی بلوچستان کے احکامات اور ڈاریکٹیوز کو ایک ماتحت آفیسر *NFA یعنی No further action* لکھ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک سکتا ہے؟


  کیا سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی وزیراعلی بلوچستان کے *ڈاریکٹیوز Pend* کر سکتے ہیں؟

ایس اینڈ جی اے ڈی میں ایک ذمہ دار آفیسر وزیراعلی بلوچستان *میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف حساس معاملات سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان* کو دے رہے ہیں۔ 


بی ایس ایس افسران کے لیے تین ماہ میں آج تک جتنے 

ڈاریکٹیوز نکلے ہیں وہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رکھے ہوئے ہیں  


فیلڈ پوسٹنگ کی سمری، کابینہ کے فیصلے اور وزیراعلی بلوچستان کے ڈاریکٹیوز کے باوجود تین ماہ سے چیف سیکرٹری نے فائلز روکی ہوئی ہیں ۔ 

سیکرٹری لا کے آفس سے فیلڈ پوسٹنگ کی سمری اب چیف سیکرٹری آفس کی زینت بن چکی ہے۔ 

چیف سیکرٹری آفس کو BCS افسران 9/0 کے لقب سے پکارتے ہیں۔ عام آدمی اور باخبر صحافی بھی 9/0 سے متعلق سٹوری لکھنے لگے ہیں ۔ 


پراونشل سلیکشن بورڈ میں سپرٹینڈنٹ اور پی ایس افسران اے سی آرز جمع نہ کرنے اور مذکورہ افسران کو بار بار نشاندہی اور نوٹس، سروس ٹریبونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے اور ایسوسی ایشن کے گذارشات اور تحفظات کے باوجود ایس اینڈ جی اے ڈی نے بورڈ کو پروموشن سیٹ ریزرو کرنے کے تجویز پیش کی۔ اس عمل سے محنتی اور قابل افسران کا پروموشن راستہ روکا جا رہا ہے۔ 

اٹیچھ ملازمین کی سیکریٹریٹ میں موجودگی سے بحران میں اظافہ ہو رہا ہے۔ ان کے وجہ سے کوالٹی آف سروس متاثر ہو رہی ہے۔ 

گوادر ایملایز ہاؤسنگ سکیم کے آغاز میں چیف سیکرٹری رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ 


عبدالمالک کاکڑ صدر بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن۔



بی ایس ایس افسران کی فیلڈ پوسٹنگ کی قانونی حیثیت ایڈوکیٹ جنرل نے بھی تسلیم کیا ہے۔ 


عدالت میں فیلڈ پوسٹنگ کیس پر کمیٹی کو مسئلہ حل کرنے کا تحریری حکم دیا تھا۔ 


 بی ایس ایس افسران ہر میدان میں صوبہ کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ضلعی سطح پر اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ نظام سے عام عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔

بی ایس ایس افسران کے فیلڈ میں پوسٹنگ سے پرفارمینس کمپیٹیشن اظافہ ہوگا۔ 


شعبہ نشرواشاعت 

*بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post