BNC OFFICAL WEBSITE

 اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم کئے نہ ایسی کوشش کی گئی ،مولانا عبدالواسع



*کوئٹہ(بی این سی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہےکہ اگر ملک کے ادارے موجودہ حالات کی سنگینی کا ادراک نہیں کرینگے تو پھر اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیسے قائم ہو گی ،موجودہ وفاقی حکومت ملک کو چلانے اور معیشت کو بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہے، موجودہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ملک میں عام انتخابات کرانے کی خواہاں ہیں، آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ بات چیت میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی جہاں بھی اس فتنے اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے، عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈکیا، اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں، انہوں نے کہا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اس نے اسمبلیاں توڑیں، وہ اب دم توڑ رہے ہیں، عمران خان نے اپنے سہولت کاروں کے کہنے پر آئین توڑا، پیٹرول بم برسانے والے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے‘عمران خان فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے،عمران خان نے بیرونِ ملک سے 200 ارب ڈالر لانے تھے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بھی دینے تھے، مگر عمران کے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا،انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمان کا عمل دخل ہے، اس معاملے کی ذمہ دار حکومت، ٹھہرانا متفقہ روایت کو خراب کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، تحریک انصاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post