BNC OFFICAL WEBSITE

 پاکستان میں اقلیت کو مذہبی آزادی اورتحفظ حاصل ہے‘ خلیل جارج



*کوئٹہ(بی این سی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان خاص طور پر بلوچستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے،اقلیتی کمیونٹی نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیشہ اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے ، صوبائی حکومت اقلیتی عبادت گاہوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بشپ ہاوس کوئٹہ میں کیتھولک بشپ خالد رحمت کو ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی خلیل جارج نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہے وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی سے بلوچستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کیلئے 120ساؤنڈ سسٹم فراہم کئے گئے ہیںملک میں اقلیت اپنی عبادت بلاخوف و خطر کرتے ہیںاس موقع پر بشپ خالد رحمت نے چرچز اور دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں کیلئے سائونڈ سسٹم فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post