BNC OFFICAL WEBSITE

 میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پبلسٹی کو جلد فعال کرینگے‘طارق جاوید مینگل


*کوئٹہ(بی این سی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے کہا ہے کہ کسی بھی تنظیم یا سیاسی جماعت کو بغیر پیشگی ادائیگی فیس کسی بھی قسم کے اشتہار غیرہ کی تشہیر کی اجازت نہیں ہو گی یہ باتیں انہوں نےگزشتہ روز محکمہ کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کی جس میں ادارہ کی مالی مشکلات کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ پبلسٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا اور کسی بھی ادارےتنظیم یا سیاسی پارٹی کو بغیر پیشگی ادائیگی فیس کسی بھی قسم کے اشتہار غیرہ کی تشہیر کی اجازت نہ ہوگی۔اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ مختلف ادارے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے تعاون کریں گی اس بابت سرکاری نوٹیفکیشن کا اجراء کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایڈ منسٹریٹر سے قلعہ عبداللہ کے چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی عبدالشکور خان اچکزئی نے ملاقات کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایڈ منسٹریٹر نے ا نہیں ادارے کی کارکردگی اور اقدامات کے حوالے سے ا ٓگاہ کیا


۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post