درسی کتب کی عدم فراہمی متعلقہ حکام کی نا اہلی ہے،جے ٹی آئی
*کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے صوبائی کنوینئر حافظ محمد ہمایوں چشتی سیدندامحمد رفیع اللہ کاکڑ حافظ اعظم خالد احمدخان شیرانی عبدالمالک لہڑی محمد فاروق ایمل خان عبدالحلیم اور جمال الدین نے بیان میں کہاہےکہ کوئٹہ شہر میں درسی کتب کی عدم دستیابی کی وجہ محکمہ تعلیم ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی ہے ہرسال تعلیمی سال کے آغاز میں طلباء وطالبات ذہنی کوفت کاشکار ہوتے ہیں اور والدین خوار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کاغذ کی قلت کے حکومتی دعوے اس بنیاد پر تعلیم دشمنی پر مبنی ہیں کہ بازار میں نجی اشاعتی اداروں کا نصاب تو دستیاب ہے جبکہ حکومتی ادارے اور حکام اپنی ذمہ داری نبھانے اور بروقت کتب کی فراہمی میں ناکام ہیں انہوں نےکہاکہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں 23ہزارگاؤں میں 12ہزارایسے دیہات ہیں جن میں سکول نہیں جس کی بنیادی وجہ موروثی نمائندہ گان کی کرپشن اورتعلیمی بجٹ کی کمی ہے انہوں نےکہا کہ مایوس نوجوان طبقے کے مسائل کا حل معیاری تعلیم کےبغیرناممکن ہے۔*