BNC OFFICAL WEBSITE

 مسجد روڈ:3 ہومیو پیتھک سٹورز سے انڈین ادویہ برآمد‘سیل کر دئیے گئے



*کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے عملے نے مسجد روڈ پر ہیو میو پیتھک سٹورز پر چھاپے مارے اور تین ہومیو پیتھک سٹورز سے ممنوعہ انڈین ادویہ برآمد کر کے سٹورز سیل اور تین افراد گرفتار کر لئے گئے۔ اے سی سٹی نے بتایا کہ مذکورہ سٹورز پرہومیو پیتھک ادویہ کیساتھ ساتھ ممنوعہ بھارتی ادویہ کی خرید و فروخت جاری تھی جو سنگین جرم ہے جبکہ ان سٹورز مالکان کے پاس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا ۔*

Post a Comment

أحدث أقدم