BNC OFFICAL WEBSITE

 راشن لے جانے پر پابندی کا نوٹس لیا جائے ، نور احمد بنگلزئی



تاریکی میں فی ٹرک 5 لاکھ روپے لے کر چھوڑنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے کھیتوں کیلئے یوریا اور گھروں کیلئے چینی لے جانے پر تنگ کیا جاتا ہے ، رہنما پی پی


*کوئٹہ (bnc.pk) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی نے الزام عائد کرتے ہوئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں راشن لیجانے والی گاڑیوں کو روک کر لیویز اور پولیس کی جانب سے ان سے بھتہ لینے اور کشم کے حوالے کرنے کی مذمت کی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان ، اور آئی جی ایف سی سے ان اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کر کے عوام کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے اور رات کی تاریکی میں فی ٹرک 5 لاکھ روپے لیکر چینی ، یوریا سے لوڈ گاڑیوں کو چیک پوسٹوں سے گزار نے والوں کا محاسبہ کر کے انصاف کے تقاضے پورے کریں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مستونگ سمیت دیگر علاقوں کے لوگ اپنے کھیتوں کیلئے یوریا کھاد اور گھروں کے استعمال کیلئے چینی یادیگر راشن لیجاتے ہوئے تو چیک پوسٹوں پر تعینات لیویز اور پولیس کے اہکار انہیں تنگ کر کے ان سے سامان لیکر کشم کے حوالے کر دیتے ہیں حالانکہ یہ سامان وہ اپنے گھروں کیلئے لے جاتے ہیں ، وزیر اعلیٰ ، چیف سیکر ٹری اور آئی جی ایف سی اینٹی سمگلنگ فورس تشکیل دیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post