BNC OFFICAL WEBSITE

 محکومی سے نجات کے بغیر پرامن زندگی ممکن نہیں‘ عیسیٰ روشان


*پشین (بی این سی نیوز) پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، علاقائی سیکرٹری پیرحمد اللہ، ڈاکٹر حیات اللہ اور داداللہ نےکہا ہے کہ قومی محکومی سے نجات حاصل کئے بغیر ترقی ‘ خوشحالی اورپرامن زندگی کا تصور ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی نوآباد پشین میں کارکنوں کےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہا کہ عہدیداروں اور کارکنوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ پارٹی منشور و آئین سے مکمل طور پر آگاہی حاصل کریں تاکہ حقیقی بنیادوں پر دشمن قوتوں کی نشاندہی کرنے کے قابل ہو سکیں موجود ہ ہو شربا مہنگائی ،بھوک و افلاس اوربے روزگاری امیر حکمرانوں اور ان کے کاسہ لیسوں کی مسلسل عوام دشمن پالیسیوں ‘ اقدامات اور سیاسی جمہوری قوتوں کی غلط ترجیحات کانتیجہ ہے جس کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں


۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post