BNC OFFICAL WEBSITE

صوبائی حکومت کی جانب سے خریدی گئی دو لاکھ بوری گندم کوئٹہ اور پشین پہنچ گئی

 صوبائی حکومت کی جانب سے خریدی گئی دو لاکھ بوری گندم کوئٹہ اور پشین پہنچ گئی



*کوئٹہ (بی این سی نیوز )بلوچستان حکومت کی جانب سے پاسکو سے خریدی گئی دو لاکھ بوری گندم کوئٹہ اور پشین پہنچ گئیں۔ فلورملز کوگندم کی سپلائی شروع کردی گئی،محکمہ خوراک نے جلد آٹے کے ریٹس کم ہونے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل خوراک ظفر اللہ نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے صوبے میں گندم کی قلت کے پیش نظر پاسکو سے دو لاکھ بوری گندم خریدی تھیں ،خریدی گئی گندم بلوچستان پہنچ گئی ہے ۔گندم کوئٹہ اور پشین کے گودام میں رکھی گئی ہے ۔ ڈی جی خوراک نے بتایا کہ پاسکو کی جانب سے دو لاکھ گندم آنے کے بعد فلور ملز مالکان کو گندم فراہمی شروع کردی گئی جس سے کوئٹہ سمیت صوبے میں آٹے کے نرخ کم ہونے کا امکان ہے ۔ڈی جی خوراک نے مزید بتایا کہ بلوچستان حکومت پاسکو سے مزید دو لاکھ بوری گندم کی خریداری کیلئے بات چیت کررہی ہے۔ تاہم پنجاب کی جانب سے بلوچستان کو چھ لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا معاملہ نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے کھٹائی کا شکار ہے ۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post