BNC OFFICAL WEBSITE

ماہانہ بنیادوں پر کھیلوں کے ایونٹ ہورہے ہیں‘اسحاق جمالی


 ماہانہ بنیادوں پر کھیلوں کے ایونٹ ہورہے ہیں‘اسحاق جمالی


*گوادر (( بی این سی نیوز ) ) سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ گوادرسپورٹس فیسٹیول و بیج گیمزکا سال کے آغاز پرکامیا ب انعقاد خوش آئند ہے محکمہ کھیل ماہانہ بنیادوں پر مختلف کھیلوں کے بڑے ایونٹ منعقد کرارہاہے جس کامقصد کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوںکو مظاہرہ کرکے اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوارہے ہیں ان خیالا ت انہوں نے گوادر سپورٹس فیسٹیول و بیچ گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی گوادر ڈویویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی، ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، ڈائریکٹر یوتھ اعجاز علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مرید لانگو، کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائزر جہانزیب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ مصطفی اچکزئی ودیگربھی موجودتھے سیکرٹری کھیل نے ڈی جی سپورٹس اوران کی ٹیم کو مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ آپ کی محنت سے ایونٹ کامیاب ہوامارچ میں کوئٹہ‘ خضدار لورالائی تربت اور نصیرآباد میں آل بلوچسان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایاجائے گاقبل ازیں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں تربت کی ٹیم نے سپر اوور میں حب کی ٹیم کو شکست دیدی سیکرٹری کھیل نے ٹرافی اورکیش انعامات تقسیم کیے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post