BNC OFFICAL WEBSITE

یکم مارچ سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی ایران سے ملے گی،جی ڈی اے

 یکم مارچ سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی ایران سے ملے گی،جی ڈی اے



*گوادر:یکم مارچ سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی ایران سے ملے گی انشاء اللہ گوادر کو 24/7 بجلی کی فراہمی ہوگی، اس سے گوادر میں صنعت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔گوادر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ایران کی حکومتوں نے جون 2022 میں 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اپنے دورہ گوادر کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس منصوبے کو مختصر مدت میں مکمل کیا جائے جبکہ کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے گزشتہ جون میں جیوانی سے گوادر تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی تھی۔ 132 کے وی کے دوسرے سرکٹ سٹرنگنگ کی تعمیر، جیوانی سے گوادر (94 کلومیٹر) تک ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے نام سے یہ منصوبہ 2,322.940 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا گوادر ایران سے درآمد شدہ بجلی پر انحصار کرتا ہے اور 132 کے وی لائن کی تعمیر سے ساحلی شہر پہلی بار نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post