BNC OFFICAL WEBSITE

نیازی وزیراعظم نہیں رہے، احکامات پرعمل کرنا غیرآئینی ہے، حافظ حمد اللہ*

 *نیازی وزیراعظم نہیں رہے، احکامات پرعمل کرنا غیرآئینی ہے، حافظ حمد اللہ*


*اسلام آباد (بی این سی نیوز) پی ڈی ایم کے ترجما ن حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی وزیراعظم نہیں رہے انکے غیرآئینی احکامات پرعمل کرنا غیرآئینی ہے،3اپریل کو ایک ہی دن میں تین بار آئین کاخون ہوا ،جو کوئی بھی غیرآئینی احکامات پرعمل کریگا وہ بھی ارٹیکل 6 کے زمرے میں آئیگا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئین کے قاتل ڈپٹی اسپیکر عمران نیازی اورعارف علوی ہے ،یہ پاکستان کی سیاسی اورآئینی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے ۔انہوںنے


کہاکہ عمران نیازی نے ملک کو ایک سنگین آئینی بحران سے دوچار کیاہے ،اب گیند اعلی عدلیہ کے کورٹ میں ہے قوم کی نظریں کورٹ پرہے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے دو راستے ہے آئین اور ڈپٹی اسپیکر کا خلاف آئین رولنگ ۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ تیسراکوئی راستہ نہیں ہے اب دیکھتے ہیں آئین مقدم ہے یاڈپٹی اسپیکرکی رولنگ ،قوم کویقین ہے کہ سپریم کورٹ آئین کومقدم رکھ کرغیرآئینی رولنگ کو سمندر برد کرینگے ۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آئین اورقانون کے ساتھ کھلواڑ کاسلسلہ بند کرنے کیلئے عدلیہ کو مثال قائم کرنا ہوگی ،ملک میں آئینی بحران ہے جس کا حل الیکشن نہیں بلکہ آئین کی بحالی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی بحال کرکے عدم اعتمادتحریک پرووٹنگ کرائی جائے ،آئینی پامالی کی صورت میں پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن الیکشن میں کیسے جاسکتی ہی ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران نے نیازی جوغدار غدار کاکھیل کھیلناشروع کیاہے یہ ملک کے بنیادیں ہلاکے رکھ دیگا ۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ کشمیر فروش نیازی جس آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہاہے اسی میں راکھ بن جائیگا ۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post