BNC OFFICAL WEBSITE

شہید بھٹو نے معیشت وصنعت کی مضبوط بنیادیں رکھیں،میر چنگیز جمالی

 شہید بھٹو نے معیشت وصنعت کی مضبوط بنیادیں رکھیں،میر


چنگیز جمالی


*اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جعفر آباد کے صدر سید عبداللہ شاہ کی زیر صدارت علی آباد جمالی میں چار اپریل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کو عقیدت و احترام سے منائی گئی اس پروگرام کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،اعزازی مہمان میر حیدر خان جمالی،میر حسن خان جمالی،میر مرتضی خان جمالی تھے جبکہ اس پروگرام میں ضلع جعفرآباد تحصیل اوستہ محمد تحصیل گنداخہ کے عہدے داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر میرچینگز جمالی و دیگر کا کہنا تھا کہآمرانہ سوچ کا حامل شخص جئے بھٹو کے نعرے کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے، قائد عوام کی طرز سیاست سے عوام کو پہلی بار ریاست کے قریب آنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم نے جوہری پروگرام کا آغاز کیا تھا، شہید بھٹو نے معیشت وصنعت کی مضبوط بنیادیں رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے تحفے 1973کے متفقہ آئین کی حفاظت کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی ملک کو ایک وفاقی جمہوری ملک اور عظیم ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گیاس موقع پر پروگرام کے شرکا سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی سئنیر رہنما میر حیدر جمالی میر حسن خان جمالی میر مرتضی خان جمالی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن صوبائی جنرل سیکریٹری شان ثاقب ابڑو پی پی پی ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر نیاز احمد عمرانی پی پی ضلع جعفر آباد کے صدر عبداللہ شاہ سید یار شاہ ڈاکٹر ممتاز علی سومرو سمیع اللہ جمالی غلام دستگیر عمرانی ہیبت خان کرد ودیگر خطاب کیا۔ جبکہ برسی کے موقع سید شریف شاہ سید باسط شاہ محمد اسلم مستوئی مظفر حسین میمن میجر خان جمالی ابوبکر پندرانی عبدالرشید سولنگی میوا خان کھوسہ کامریڈ عبدالطیف جمالی سلطان احمد جمالی میر عبدالحفیظ جمالی ودیگر عہدے داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مغفرت ملکی سلامتی و استحکام خوشحالی کے لئے دعا مانگی اور میر حیدر خان جمالی اور میر مرتضی خان جمالی نے افطار پارٹی دی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post