BNC OFFICAL WEBSITE

کسی نے مجھے گالی دی تو سینے کے سب راز کھول دونگا،چوہدری سرور*

 *کسی نے مجھے گالی دی تو سینے کے سب راز کھول دونگا،چوہدری سرور*



*لاہور:سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد اپنا سیاسی فیصلہ کروں گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی عالمی سازش بزدار کو وزيراعلی بنانا تھا۔ لاہور میں دھواں دھار پریس کانفرنس سے خطاب میں برطرف گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وکلا سے مشورہ کروں گا تو پھر یہ کام کروں گا، میں غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتا تھا، میرے خلاف گالی گلوچ کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا۔ عمران خان کو 184 ارکان میں سے کوئی بندہ پسند نہیں آیا۔ انہیں پسند آیا تو عثمان بزدار جو نہ پی ٹی آئی کا حصہ تھا نہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، پاکستان،پنجاب اور پی ٹی آئی ورکر روتے رہے عثمان بزدار کو تبدیل کر دو مگر ایسا نہ ہوا۔چوہدری سرور نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے میں ڈبل پلے کر رہا تھا، وزیراعظم نے کہا 3 اپریل کو ہرصورت اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ 2 اپریل کو الیکشن نہیں ہوا تو میں جیت نہیں سکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری پارٹی نے میرے مشورے مانے ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ ساڑھے 3 سال اتنا بےاختیار تھا کہ بتا نہیں سکتا، اپنے ساتھیوں کیساتھ مشورہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل بناؤں گا، میں کبھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا، میں یہ باتیں حلفا بھی کہہ سکتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی سب کا حق ہے لیکن ہمیں اپنی حدود میں رہنا چاہیے، دنیا بھر میں تعلقات ملک کی معاشی حیثیت دیکھ کر بنائے جاتے ہیں، ہم امریکا کی مخالفت مول نہیں لے سکتے، خدا کیلئے عالمی سیاست کو قومی سیاست میں مت لیکر آئیں، ہمیں ایک کیساتھ تعلق بنا کر دوسرے سے بگاڑنا نہیں چاہیے چوہدری سرور کا کہنا تھا میں مانتا ہوں کہ مجھے غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا، میں نے رات کے اندھیرے میں غیر آئینی کام کیا اور پھر رات کے اندھیرے میں ہی مجھے باہر کر دیا گیا جس کا مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کے سامنے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے سے کوئی غیر قانونی کام نہ کروائیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے اور پھر ان کی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post