*نوابزادہ حاجی لشکری سے جان محمد بلیدی کی ملاقات*
*کوئٹہ (www.bnc.pk) سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کی ملاقات، مستقبل میں بھی سیاسی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق، ہفتہ کو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سراوان ہاوس کوئٹہ میں سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے طویل ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص صوبے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں صوبے کے عوام کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی سیاسی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔*
(www.bnc.pk)