BNC OFFICAL WEBSITE

گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ کو طلب کرلیا*

 *گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ کو طلب کرلیا*



*کوئٹہ ((www.bnc pk) ) گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ کو طلب کرلیا ہے صوبائی اسمبلی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے آئین کے آرٹیکل (A)109کے تحت صوبائی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ بروز منگل سہ پہر 3بجے طلب کرلیا ہے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹر ز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ سخت سے ممنوع ہوگا تمام سرکاری وغیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا بھی داخلہ ممنوع ہوگااس کے علاوہ تمام محکموں کے سرکاری آفسران اہلکاروان پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post