BNC OFFICAL WEBSITE

 بلوچستان کو اتنی ترقی دیں گے کہ عوام بیرون ملک بیٹھے دشمن کی بات نہیں سنیں گے،وزیراعظم کا نوشکی میں خطاب*

 *بلوچستان کو اتنی ترقی دیں گے کہ عوام بیرون ملک بیٹھے دشمن کی بات نہیں سنیں گے،وزیراعظم کا نوشکی میں خطاب*



 


*کوئٹہ/نوشکی:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوگی سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتکاری،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کی بہتری کی طرف جائیں گے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، موجودہ حکومت نے بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے اور فنڈز دئیے ہیں چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک ہائی وے بنایا جارہا ہے، بلوچستان کو اتنی ترقی دیں گے کہ عوام بیرون ملک بیٹھے دشمن اور دہشتگردوں کی بات نہیں سنیں گے، ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، کاروباری کمپنیوں نے ریکارڈ منافع کمایا ہے وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں،حکومت تنخواہ دار طبقے کی آمدن بڑھانے کی کوشش کریگی، یہ بات انہوں نے نوشکی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، فواد چوہدری، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری حکومتوں نے بلوچستان میں اتنے ترقیاتی کام یا فنڈز نہیں لگائے جتنے ہماری حکومت نے لگائے ہیں البتہ کئی دفعہ فوجی حکومت نے صوبے میں زیادہ ترقیاتی کام کئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک ہائی وے بنا رہی ہے اس کے لئے رقم مختص کردی گئی ہے اس سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے یہاں فاصلے زیادہ اور آبادی کم ہے صوبے کے اپنے چیلنجز ہیں حکومت نے اس بار ریکارڈ ٹیکس اکھٹا گیا ہے یقین دلاتا ہوں جیسے جیسے آمدنی بڑھتی جائیگی بلوچستان اور یہاں کے لوگوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی بلوچستان، گلگت بلتستان اور سابقہ قبائلی علاقوں کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ساری فنڈنگ یہاں پر جائے انہوں نے کہا کہ نوشکی میں دہشتگردی کے واقعہ کے وقت چین میں تھا جب واقعہ کی اطلاع ملی اسی وقت فیصلہ کیا کہ چین سے واپسی پر سب سے پہلے نوشکی آؤنگا اور جوانوں کو بتاؤنگا کہ وہ اکیلے نہیں پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے ماننے والی قوم ہے جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر لگا پیغمبر وں کے بعد شہداء کا رتبہ ہے مسلمان کے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ جب قوم کے لئے کوئی جان کی قربانی دیتا ہے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن میں آنے والے دنوں میں اتنی ترقی دیں گے کہ جو لوگوں استعمال کرتے ہیں یہ عمل وہ از خود نہیں کرتے بلکہ بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے ٹکڑ ے ٹکڑے ہوں دہشتگروں کو ان سے بھی فنڈنگ ہورہی ہے ہم بلوچستان کے عوا م کے لئے وہ کام کر کے جائیں گے کہ جو لوگ یہاں کے لوگوں کو اکسا کر حکومت اور سیکورٹی فورسز کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں انشاء اللہ ان دہشتگردوں اور باہر بیٹھ کر ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمنوں کی بات سننے والا کوئی نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پہلا دور سڑکیں اور پاور اسٹیشنز کے قیام سے متعلق تھا اب ہم جو معاہدہ کر کے آئیں اس میں چین کے صدر شی جنگ پنگ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں سب سے زیاد ہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا اب صنعتکاری کا فیز شروع ہوگا ملک کی دولت میں اضافہ صنعتوں سے ہوتا ہے 50سال پہلے پاکستان صنعتی ملک بن رہا تھا بد قسمتی سے پیچھا رہ گیا اور تجارتی ملک بن گیا اب اسپیشل اکنامک زونز بن رہے ہیں اب صنعتکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ چین زراعت میں ہماری مدد کر رہا ہے چین دو سے تین گنا زیادہ پیدوار حاصل کرتا ہے اگر ہم بھی پیدوار بڑھائیں تو پاکستان اناج برآمد کرنے والا ملک بن جائیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہشتگردوں کو پسپا کرکے لوگوں کی جانیں بچانے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ ساری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے جس طرح دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج نے کارکردگی دیکھائی ہے ہم نے افغانستان سمیت دنیا میں دیکھا کہ کسی فوج نے اتنے مشکل حالات میں اس طرح کی جنگ لڑ کر ملک کو دہشتگردوں سے محفوظ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہماری فوج کو جو تجربہ ہوا پوری قوم کو یہ اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کی طرف سے نوشکی آکر فوج کو بتانا چاہتاہوں کہ ہمیں ان پر پورا اعتماد ہے جس طرح 2003-04کے بعد فوج نے ملک کو محفوظ رکھا ہمیں یقین ہے کہ کسی قسم کی دہشتگردی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی، انہوں نے کہاکہ ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کردیا ہے مہنگائی کا دور ہے مجھے علم ہے لیکن بد قسمتی سے پوری دنیا میں مہنگائی کاسیلاب آیا ہوا ہے ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں لیکن امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک جو نوٹ چھاپ سکتے ہیں وہاں 40سال بعد مہنگائی کی سب سے بڑی لہر آئی ہے برطانیہ میں 30سال بعد مہنگائی کی لہر ہے مجھے احساس ہے کہ ہمارا تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ میری پوری کوشش ہے کہ ہم ملک کے معاشی حالات وہاں تک لے جائیں کہ ہم لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں ہم تیل باہر سے منگواتے ہیں اس کے تمام چیزوں پر اثرات ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ملکی آمدن بڑھتی جائیگی تنخواہ دار طبقے کی اور بھی تنخواہیں بڑھا تے جائیں گے بڑی بڑی کاروباری کارپوریشن نے ریکارڈ منافع کمایا ہے 100بڑی کارپوریشن نے 950ارب روپے کا منافع کمایا ہے ان سب سے درخواست ہے کہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں*

Post a Comment

Previous Post Next Post