BNC OFFICAL WEBSITE

عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنےوالوں سے جمہوری طریقے سے نمٹا جائیگا، بلاول بھٹو کا تمبو میں جلسہ عام

 *عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنےوالوں سے جمہوری طریقے سے نمٹا جائیگا، بلاول بھٹو کا تمبو میں جلسہ


عام*


*نصیرآباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام کا اعتماداٹھ چکا ہے حکومت غلط پالیسوں پر گامزن ہوکر انسانی حقوق معیشت پرڈاکہ مارا ہے ڈاکہ زنی کو روکنے کےلئے پیپلز پارٹی میدان میں آچکی ہے 27فروری کو کراچی سے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف نکلے گا بلوچستان کی عوام اور نوجوان ناراض ضرور ہیں مگرمحب وطن ہیں ظلم برادشت کرنے کے باوجود ملک اور ریاست کےلئے جدوجہد اورپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں کسی سے بھیک نہیں مانگتے اپنا حق چھیننا جانتے ہیںایک مافیا ہیں جو سندھ اور بلوچستان کو پانی سے محروم اور دونوں کو آپس میں لڑانے کی سازش میں مصروف عمل ہیں ،میرے نانا قائدایوان شہید ذولفقارعلی بھٹو کو شہید میری ماں کو شہید کیا گیا میری والدہ نے جمہوریت بہترین انتقام اور زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوریت کو بچایا قائد جمہوریت ذولفقار بھٹو نے نصیرآباد کسانوں میں پانچ لاکھ ایکڑ زمینیں زرعی اصلاحات کے تحت ہاریوں میں تقسیم کیئے پیپلز پارٹی برسر اقتدارکرکے کسانوں کا چوری شدہ پانی واپس دلائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد کے علاقے تمبو میں قبائلی شخصیت بابا غلام رسول عمرانی کی جانب سے پی پی پی میں شمولیت کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری،جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ،سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی،سردار چنگیز ساسولی،میرمحمد صادق عمرانی،حاجی علی مدد جتک،نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی کے لیڈروں نے بھی بلوچستان کے بہادر عوام کی طرح قربانیاں دیں ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہم ان زخموں پر مرہم رکھیں 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف نکالی جانے والی لانگ مارچ میں بلوچستان بلخصوص نصیرآباد کے عوام ہمارے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایک باضابطہ ایک دستور آئین دیا ہے جس میں ہر کسی کے حقوق کی بات کی گئی ہے ذوالفقار علی بھٹو نے زرعی اصلاحات کے تحت دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے کسانوں میں بھی 5لاکھ ایکٹر زمین مفت تقسیم کی انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے عوام کو مفت میں بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف شہروں میں ادارے بنائے ہیں جدید ہسپتال تعمیر کراکے عوام کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے پی پی پی کی حکومت بلوچستان میں بھی ایسے ادارے بنانے کی خواہش مند ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک ایسا مافیا کام کررہا ہے جو سندھ اور بلوچستان کو پانی سے محروم کرنے اور دونوں صوبوں کو لڑانے کے چکروں میں ہے ایریگیشن کے اسٹیکچر پر کسی نے بھی کام نہیں کیا پی پی پی اسے بہتر بنائے گی انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے بھی بھیک نہیں مانگتے ہم اپنے حقوق چھیننا جانتے ہیں اوچ پاور سے نصیرآباد کے عوام کو مفت بجلی دینا شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک خواب تھا انہوں نے کہاکہ پی پی پی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور اقتدار میں اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کیئے خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے پروگرامز شروع کیئے۔انہوں نے کہاکہ قائد شہید ذولفقارعلی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کےلئے جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے جام شہادت قبول کی لیکن عوام کے حقو ق پر سودے بازی نہیں کی ہے مگر پی ٹی آئی کے خان عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینا چاہتا ہے مگر شہید ذولفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے 27فرووری کو لانگ مارچ کرکے اقتدار سے بھاگا دیں گے انہوں نے کہاکہ میں بھی بلوچ نوجوانوں کی طرح نارض ہوں ظلم برادشت کرتا ہوں تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو حقوق غصب کرنے والوں سے جمہوریت کے ذریعے انتقام لیا جائے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی تو صوبے مضبوط ہونگے پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے وسائل بلوچ عوام کی تعمیرترقی پر خرچ کرے گی بلوچستان کے نہری نظام کو بحال کرکے چوری شدہ پانی کسانوں زمینداروں کو فراہم کرے گی اور کہاکہ بلوچستان میں ایری گیشن سسٹم کو تباہ کرنے والوں اور کسانوں سے زرعی پانی چھینے والوں کو ایک دن ضروری کسان کے انتقام سے گزرا پڑے گا اور کہاکہ نصیرآباد کی عوام لاڑکانہ کے پڑوسی ہیں انشاءاللہ سندھ اپنے پڑوسی کو حصہ کا پانی دے گا بلاول زرداری بھٹو نے کہاکہ انشاءاللہ آنے والے انتخاب میں نصیرآباد کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے انہوں نے سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی کو پیپلز پارٹی میں شمیولت اختیار پر مباکباد دی ۔دریںاثناءپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے قبل تمبو میں سردار غلام رسول عمرانی کی رہائش گاہ آئے جہاں سردار غلام رسول عمرانی کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے نوادر سیمی آٹومیٹک رائفل کا تحفہ پیش کیا گیاظہرانے میں چنگیز جمالی، نواب ثنااللہ زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، حاجی علی مدد جتک، صادق عمرانی، عمر گورگیج، میر بلال عمرانی ،میر اعجاز جاکھرانی، سینیٹر سیف اللہ مگسی، گل محمد جاکھرانی، محمود عالم جاموٹ، سردار چنگیز ساسولی، سردار فیصل جمالی، سربلند خان جوگیزئی ،ظہرانے میں قیصر بلوچ، شاہ میر امتیاز، عمران بلوچ، نواز جتک، عمران جتک، پیر خالد سلطان باہو، میر عبدالنبی زہری، ریاض شاہوانی، اسلم ابڑو نے شرکت کی ۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post