اظہار تشکر
گوادر کی پرانی آبادیوں پر واقع (دیمی زر) ساحل کے کنارے ایکسپریس وے روڑ کی کام کے باعث قریبی آبادی شدید گندگی سے متاثر ہوچکا تھا جہاں گندگی کے ڈھیر اور گٹر کے جمع پانی کی باعث قریبی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کا جینا مشکل ہوچکا تھا قریبی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ ایکسپریس وے سے متصل ایک سروس روڑ تعمیر کی جائے اور ساتھ ساتھ سیوریج کا کام بھی مکمل کیا جائے تاکہ اندرون شہر میں ٹریفک کی روانی میں کمی ممکن ہوسکے اور گندگی سے پرانی آبادی پاک ہوجائے اہل گوادر کا یہ دیرنیہ مطالبہ پورا ہونے پر اہل گوادر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمان قمبرانی گوادر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی کی شکر گزار ہیں جن کی جہد اور انتک کوششوں کی وجہ سے ایکسپریس وےکے قریب سروس روڑ کی منظوری دی گئی جس پر جی ڈی اے حکام کی جانب سے جلد کام کا آغاز کیا جائے گا
اہلیان گوادر