*بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں کی تربیت دیکرروزگارکے مواقع مہیا کرینگے، گہرام
بگٹی*
کوئٹہ: بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی چھٹی بورڈ میٹنگ بی ٹیوٹا آفس کوئٹہ میں ،زیر صدارت وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت نوابزادہ گہرام بگٹی منعقد ہوئی ،اجلاس میں سیکریٹری حکومت بلوچستان محکمہ محنت و افرادی قوت سائرہ عطا ،ڈائریکٹر بی ٹیوٹا محمد اقبال سرپرہ ، نوابزادہ ریاض نوشیروان اور دیکر بورڈ ممبران نے شرکت کی ،اجلا س میں فنی تعلیم کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں نواب زادہ گہرام بگٹی نے کہا بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں کی تربیت دے کر انکے لئے روزگار کے مواقع مہیا کرینگے ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام فنی تعلیمی مراکز میں جدید مشینری مہیا کی جائے گی ۔اور اسٹاف کو بھی مزید تربیت دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کمی نہیں ہے صرف انکو برائے کار لانے کی ضرورت ہے ،مزید کہا کہ بلوچستان میں روزگاری مواقع پیدا کرنا اور صوبے کی مایوسیوں کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے
اس حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبداقدوس بزنجو نے 2ارب روپے کی رقم مختص کی ہے ،اس ضمن میں بی ٹیوٹا کو جدید خطوط پر استوار کریگے تاکہ فنی تعلیمی ادارے مضبوط ہوں اور زیادہ سے زیادہ صوبے کے نوجوان ہنر مند ہوں ہو سکیں ۔