مولانافضل الرحمان اور محمودخان اچکزئی کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خی
ال کیاگیا
*کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز ملاقات کی ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،پشتونخوا میپ کے سینئر ڈپٹی چیئر مین عبدالرحیم زیارتوال،صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان۔ صوبائی جنرل سیکرٹری نصر اللہ ز یرے ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو پارٹی چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔*