BNC OFFICAL WEBSITE

کابینہ اجلاس، کوئی فرد زبردستی اپنی رائے لاگو نہیں کرسکتا،سردار کھیتران کا ظہوربلیدی اور اصغر اچکزئی کے ٹوئیٹ پر ردعمل

 کابینہ اجلاس، کوئی فرد زبردستی اپنی رائے لاگو نہیں کرسکتا،سردار کھیتران کا ظہوربلیدی اور اصغر اچکزئی کے ٹوئیٹ پر ردعمل


*کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان صوبائی وزیرمواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے سنئیر صوبائی وزیر محکمہ پی اینڈ ڈی ظہور احمد بلیدی اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کے ٹوئیٹ اور صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے بائیکاٹ سے متعلق بیان پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں تمام فیصلے متفقہ اور اکثریتی رائے کے ساتھ کئے جاتے ہیں اور کوئی فرد واحد اپنی رائے کو زبردستی لاگو نہیں کرسکتا سینئر وزیر پی اینڈ ای نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اجلاس میں اختلاف رائے کیا لیکن انہیں اکثریتی رائے کا احترام کرنا چاہئے تھا ترجمان نے کہا کہ اجلاس سے واک آؤٹ کا پراپیگنڈہ صرف عوام کو بہکانے کے لئے کیا جارہا ہے جبکہ ظہور احمد بلیدی اجلاس کے اختتام پر باہر نکلے اور زمرک خان اچکزئی اجلا س کے بعد بھی موجود رہے اور انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کی ترجمان نے مزید کہا کہ کسی کو اپنے انفرادی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر کابینہ پر اثر انداز ہونے اور ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جب غیر منتخب افراد کی 30 ارب کی سکیمات پی ایس ڈی پی شامل کی گئی تھیں اس وقت یہ چپ رہے اور اب جبکہ صوبے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں نظر اندازکئے جانے والے حلقوں اور وہا ں کے عوام کی ترقی کے منصوبوں کی کابینہ نے منظوری دی تو ان کی جانب سے اس کی مخالفت اور اعتراض نہ صرف بلاجواز اور نظر انداز حلقوں کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف اور غیر جمہوری رویہ ہے ترجمان نے واضع کیا کہ منظو رکئے گئے منصوبے نہ تو منظور شدہ پی ایس ڈی پی پر اثرا انداز ہونگے اور نہ ہی کسی اسکیم کی کٹوتی کی جائیگی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post