BNC OFFICAL WEBSITE

اپنے  حامی اور ووٹروں پر مشتمل حلقوں میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ،بی این پی*

 *اپنے حامی اور ووٹروں پر مشتمل حلقوں میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ،بی این پی*



*کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری جمال لانگو نے چلائی اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکيٹ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکریٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکریٹری میر اکرم بنگلزئی، کسان ماہی گیر سیکریٹری ملک ابراہیم شاہوانی، انسانی حقوق سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفی سمالانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں اور دیگر امور کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا گیا اور پارٹی کے عہدیداروں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حلقہ بندیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے کی نرسریاں ہیں۔ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہیں جو عوام کے بنیادی مسائل کو حل اور اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کو ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا بہترین زریعہ ہے۔ اجلاس کے شرکا ء نے کہاکہ حلقہ بندیوں میں بلاجواز مداخلت کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت بی این پی کہ حامیوںاور ووٹروں پر مشتمل ان حلقوں میں دخل اندازی کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہیں گے اور ہر فورم پر سیاسی جمہوری آئینی اور قانونی حوالے سے جدوجہد اور آواز بلند کرینگے چونکہ بی این پی کوئٹہ عوام کے سب سے بڑی پارلیمانی ،سیاسی، جمہوری قوم وطن دوست عوامی حقوق کا دفاع کرنے والی نمائندہ جماعت ہے لہذا پارٹی کوئٹہ کے عوام کیخلاف کسی قسم کی سازش اور زیادتی برداشت نہیں کریگی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post