BNC OFFICAL WEBSITE

 دھرتی کی حفاظت کرنے والے قوم کے ہیرو اور قابل فخر بیٹے ہیں، محى الدین تاجک*

 *دھرتی ماں کی حفاظت کرنے والے قوم کے ہیرو اور قابل فخر بیٹے ہیں، محى الدین تاجک*



*تاحک قومی مومنٹ کے سابق مرکزى سپورٹس سیکرٹری محى الدین تاجک نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرتی کی حفاظت کرنے والوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کے مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں، دہشتگردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ محى الدین تاجک نے کہا ہے کہ دھرتی ماں کی حفاظت کرنے والے قوم کے ہیرو اور قابل فخر بیٹے ہیں۔د ریں اثناء تاجک قومی مومنٹ کے سابق مرکزى سپورٹس سیکرٹری نے بلوچستان کے ضلع پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک افسر سمیت متعدد جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا دہشگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے، ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔محى الدین تاجک کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی خودمختاری کی حفاظت کے عزم کی دلیل ہے، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے*

Post a Comment

Previous Post Next Post