*عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، محمد خان لہڑی*
*نصیرآباد: صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی بی بارہ جھڈیر کے سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اللہ ڈتہ جمالی کی جانب سے دیے گئے۔ ظہرانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں رئیس مولا بخش جمالی بابو غوث بخش جمالی عبدالستار جمالی عبدالغفور جمالی ماما لعل بخش مستوئی سید حیدر علی شاہ محمد اکبر لہڑی ریٹائرڈ ضلعی آفیسر زکوٰۃ لاڑکانہ عبدالغنی جمالی سیف اللّٰہ خان جویا حاجی پنھل خان مغیری حاجی احمد علی خان بگٹی علی نواز چاچڑ بابو جان لہڑی دوست علی بنگلانی محمد صدیق جمالی رئیس عبدالغفور جمالی رئیس حاکم علی جمالی شاعر سلیم پتافی رئیس خادم حسین جمالی رئیس ساحل خان برڑو و دیگر نے شرکت کی۔اس دوران گوٹھ حاجی اللہ ڈتہ جمالی میں حاجی محمد خان لہڑی کے فنڈ سے الاٹ کردہ ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ عوام بنیادی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے عوامی خدمت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا تعلیم گیس بجلی کی فراہمی پختہ سٹرکیں سمیت دیگر عوامی مسائل کو صوبائی حکومت عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے صوبے میں روز گار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوں*