BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان اور سابق فاٹا کے میڈیکل طلبا کو داخلہ ملنا چاہئے، منظور کاکڑ*

 *بلوچستان اور سابق فاٹا کے میڈیکل طلبا کو داخلہ ملنا چاہئے، منظور کاکڑ*


*اسلام آباد: بلو چستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور کاکڑنے سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میڈیکل طلبا کا مسئلہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے میڈیکل طلبا کو داخلہ ملنا چاہئے جبکہ چئیرمین سینیٹ نے بلوچستان کے سینیٹرز کو طلبا اور پی ایم سی اور ایچ ای سی کو ایک ساتھ بٹھا کر طلبا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ چئیرمین سینیٹ نے سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول میں ریکوڈک پر تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے گذشتہ روز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان کے میڈیکل طلبا کا معاملہ سینیٹ میں زیر بحث آیا بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور کاکڑنے مسئلہ ایوان میں اٹھایا جبکہ سینیٹر منظور کاکڑ کا ایوان کے سامنے کہنا تھا کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے میڈیکل طلبا کو داخلہ ملنا چاہئے میڈیکل کالجز میں داخلہ نہ ملنے والے طلبا نے ایچ ای سی کے سامنے احتجاج کیا ہے،قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل کا احتجاج کرنے والے طلبا کو ایک ٹیسٹ دینے کا کہا گیا ہے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بچے سب کے سانجھے ہیں حکومت طلبا کا مسئلہ حل کرے ہم ساتھ ہیں جبکہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چھ سو سے زائد میڈیکل کے طلبا کوئٹہ پریس کلب کے باہر بیٹھے ہیں پی ایم سی کی انتظامیہ کا رویہ انتہائی متکبرانہ ہے پی ایم سی انتظامیہ کو بلا کر پوچھا جائے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پی ایم سی کے صدر قائمہ کمیٹیوں میں آنا پسند نہیں کرتے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کل میں چیئرمین پی ایم سی قائد ایوان کے ذریعے کو کہوں گا کہ وہ آکر بیٹھ کر مسئلہ حل کریں جبکہ چئیرمین سینیٹ نے بلوچستان کے سینیٹرز کو طلبا اور پی ایم سی اور ایچ ای سی کو ایک ساتھ بٹھا کر طلبا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے سینیٹر اکرم کا اس متعلق کہنا تھا بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے طلبا کو لاپتہ کیا جارہا ہے جبکہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں خوف کا ماحول ختم کیا جائے کچھ گرفتار طلبا کو رہا بھی کردیا گیا ہے پیپلز پارٹی کے سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ماورائے عدالت لوگوں کو اٹھایا جانا کسی صورت قبول نہیں جبکہ لوگوں کو لاپتہ کئے جانے کا مسئلہ انسانی حقوق کمیٹی میں بحث کے لئے بھیجا جائے انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی رقم کو امریکیوں میں تقسیم کردینے غیر منصفانہ ہیافغانستان کی پوری رقم افغانوں کو دلوانے کے لئے اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی چاہئے سینیٹ کے اجلاس میں سنیٹر اعظم نزیر تارڑنے کہا کہ میاں چنوں میں ہونے والے واقعہ نے ہمارے زہنوں کو جنجوڑا ہے ہم سب کا فرض یک آواز ہوکر اس لعنت کے خلاف کھڑے ہوں جبکہ قانون کی عملداری کیلئے ہم سب کو ایک ہونا پرے گاسینٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومتی حکمت عملی سب کے سامنے ہے گزشتہ روز تنقید پر ایک ٹی وی چینل کی نشریات روک دیں جبکہ یہ حکومت اب اس نہج پر آگئی ہے کہ تنقید پر چینلز اور پروگرام بند ہو رہے ہیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول میں ریکوڈک پر تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ریکوڈک معاملے پر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے ساتھ ملکر ایوان میں بحث کا دن جلد مختص کریں گے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post