BNC OFFICAL WEBSITE

میڈیا احتجاج کو ایسے ہائی لائٹ کرتا ہے جیسے حکومت نا حق اور مظاہرین برحق ہیں، نور محمد دمڑ

 *میڈیا احتجاج کو ایسے ہائی لائٹ کرتا ہے جیسے حکومت نا حق اور مظاہرین برحق ہیں، نور محمد


دمڑ*

*کوئٹہ: سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو بااختیار ہے بے بس نہیں، میڈیا ہراحتجاج کو ایسے ہائی لائٹ کرتی ہے جیسے احتجا جی مظا ہرین سو فیصدبر حق اورحکومت ناحق ہو، ضروری نہیں کہ جو بھی احتجاج کرے وہ حق پر ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان میڈیکل طلباء کے مسئلے کے حل کے لئے 10دن سے اسلام آباد میں موجود ہیں، ہم طلبا ء کے مسئلے کے حل کے لئے ساتھ اور سنجیدہ ہیں،سیکرٹریٹ ملازمین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا مسئلہ بھی حل ہونے والاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیکل طلباء کے احتجاجی کیمپ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ میڈیکل طلباء ہمارے اپنے بچے ہیں ہم ان کی بات سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے احتجاج کرے، یہ جمہوری حکومت ہے کسی پر پابندی نہیں ہے، بہت سی تنظیمیں اپنے حقوق کے لئے نکلی ہیں اور بہت سو کے مسائل حل بھی ہوئے ہیں، سیکرٹریٹ ملازمین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا مسئلہ بھی حل ہونے والاہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک میڈیکل طلباء کے مسئلے کا تعلق ہے تو وزیراعلیٰ بلوچستان اسی مسئلے کے حل کے لئے اس وقت خود اسلام آباد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی دائرہ میں رہ کر ہر کسی کو احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم سی صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ ایک خودمختار باڈی ہے اس سے متعلق سوال ہم سے کرنا شاید مناسب نہیں ہے۔ ہم میڈیکل طلباء کے ساتھ ہیں ہمارا اور ان کا آواز ایک ہی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کے مسئلے کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں، یہ مسئلہ صوبائی سطح کی نہیں ہے ایسا ہوتا تو شاید آج ہی ان سے کہہ دیتے ہیں کہ ان کا مسئلہ حل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ضروری نہیں کہ جو بھی احتجاج کررہا ہوں وہ حق پر ہو، حکومت اپنے وسائل اور اختیارات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے، احتجاج کا سلسلہ آج سے نہیں یہ چلتا آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل طلباء 7دن سے بھوک ہڑتال پر ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بہت سے کام چھوڑ کر طلباء کے مسئلے کے حل کے لئے 10دن سے اسلام آبادمیں موجود ہیں جس کا مطلب یہی ہے کہ ہم ان کے مسئلے کا شدت سے احساس ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو بے بس نہیں، ان کے پاس اختیار ہے، ضروری نہیں ہے کہ جو بھی احتجاج شروع کرکے وہ حق پر ہے مگر میڈیا احتجاج کو اس طرح سے دکھاتی ہے کہ وہ سو فیصد حق جبکہ حکومت نا حق پر ہے ہم نے سب کو سننا ہے، سب اس کے گواہ ہے کہ بہت سی تحریک شروع ہوئی اور بہت سی ختم ہوگئی ہیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post