وزیر اعظم عمران خان وزراء کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے ر
وانہ
*اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان وزراء کے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیرِ اعظم عمران خان 4 روزہ دورہ چین کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔*