BNC OFFICAL WEBSITE

صوبہ کے جتنے بھی وسائل ہیں وہ سب صوبے کے عوام کی امانت ہیں،ضیاء اللہ لانگو*

 *صوبہ کے جتنے بھی وسائل ہیں وہ سب صوبے کے عوام کی امانت ہیں،ضیاء اللہ لانگو*


 


*کوئٹہ :صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیع صوبے کے وسائل کو عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کرنا ہے صوبے کے جتنے بھی وسائل ہیں وہ سب صوبے کے عوام کی امانت ہیں صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ریکوڈک سمیت بلوچستان کے تمام وسائل صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے برویکار لانے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ نے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت نواب زادہ گہرام بگٹی سے ملاقات کرتے ہوے کیا صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ صوبے کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے اور ریکوڈک سمیت صوبے کے تمام وسائل پر جو بھی فیصلہ ہوگا وہ صوبے کے عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق ہی ہوگا صوبے کے وسائل کے حوالے جو کچھ بھی ہوگا اس میں صوبائی حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ریکوڈک سمیت بلوچستان کے تمام وسائل صوبے کے عوام کے ہیں ہماری حکومت کی اولین ترجیح بھی یہی ہے کہ ان وسائل کا صحیح استعمال کرکے ہم اپنے صوبے میں ترقی اور خوشحالی لاہیں انہی وسائل کے استعمال سے صوبے میں صحت تعلیم بے روزگاری سمیت اور کہی ترقیاتی منصوبوں پر کام کرینگیتاکہ صوبے کی پسماندگی دور ہو اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوجاے صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے صوبے میں ترقیاتی منصوبے زور و شور سے جاری ہیں تعلیم صحت روزگار کے مواقع روڈ انفراسٹکچر اور ڈیلے ایکشن ڈیم ان جیسے کہی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں جنکی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا صوبائی حکومت روز اول سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام زور و شور سے جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے ہر ضلع کا نقشہ ہی بدل جایگا کوہیٹہ پیکج کے تحت متعد عوامی نوعیت کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے کوہیٹہ کے شہریوں کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں اور آلودگی سے پاک ماحول میسر ہوگا صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک مخلص قیادت کے ساتھ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شب وروز محنت کر رہی ہے آنے والے وقت کے ساتھ اس کے ثمرات صوبے کے عوام کو ملنا شروع ہوجاینگے ہمارا مشن صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ترقی کا یہ سفر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں جاری و ساری رہیگا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post