BNC OFFICAL WEBSITE

رات کی تاریکی میں ”ڈیل“ کرنے والے دن کو سینٹ میں ”ڈھیلے“ پڑگئے،حافظ حسین احمد 

 *رات کی تاریکی میں ”ڈیل“ کرنے والے دن کو سینٹ میں ”ڈھیلے“ پڑگئے،حافظ ح


سین احمد*

*کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں ”ڈیل“ کرنے والے دن کو سینٹ میں ”ڈھیلے“ پڑگئے اور عمرانی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دعویدار اپوزیشن سینٹ میں ایک بار پھر اپنی خود اعتمادی کھو بیٹھی جبکہ طلحہ محمود، مشاہد حسین اور یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھراپنی اصلیت دکھا دی۔ وہ ہفتہ کو بی این پی (مینگل) کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی میرعبدالروف مینگل انتہائی اہم رہنماؤں حاجی وزیر مینگل اور عبد الواحد بلوچ سے خصوصی ملاقات کے بعد اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کا ”اُن“ کے جاری کردہ حکم کے تحت فرماں برداری نہ پہلی ہے اور نہ آخری۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ محمود نے سینٹ میں پہنچنے کے لیے جے یو آئی ف کی قیادت کو سونے سے تول کر وہ ان پرنچھاورکردی جبکہ جے یو آئی خیبر پختونخواہ نے اپنے صوبائی امیر مولانا گل نصیب کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا بعد میں اپنے بھائی کو پختونخواہ کا صوبائی امیر بنانے کی جوسازش کی گئی وہ ایک الگ دلخراش واردات ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ اپنی ذاتی مفاداتی ڈیل کے تحت گھر سے نہیں نکلے اور پارلیمنٹ میں نہ آکر درپردہ حکومت کا ساتھ دیتے رہیں ہے توپھرعوام بھی مہنگائی اور حکومت سے تنگ آنے کے باوجود کسی نمائشی یا رینٹل مارچ اور احتجاج کیلئے کیوں نکلیں گے؟*

Post a Comment

Previous Post Next Post