BNC OFFICAL WEBSITE

قلات  میں گیس بحران کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد*

 *قلات میں گیس بحران کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد*



*قلات:قلات میں گیس بحران کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد، جنرل مینیجر سوئی گیس بلوچستان مدنی صدیقی کی شرکت، دسمبر تک قلات میں گیس پریشر بحالی کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق قلات اور منگچر میں گیس بحران کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی نے کی۔ کھلی کچہری میں قلات کے سیاسی سماجی رہنماوں قبائلی معتبرین آل پارٹیز ضلعی آفیسران سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں اور شہریوں نے شرکت کی کھلی کچہری میں محکمہ گیس کے جی ایم مدنی صدیقی نے شرکت کی جبکہ وفاقی محتسب اعلی کے نمائندے، اے ڈی سی سید مقصود شاہ، اے سی قلات جہانزیب بلوچ سمیت دیگر آفیسران بھی تھے کھلی کہچری میں قلات میں گیس کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بحث مباحثہ ہوا اور عوام نے گیس بحران پر شدید نقطہ چینی کی اور کہا کہ قلات کا شمار ملک کے سردترین علاقوں میں ہوتا ہے مگر گیس بندش سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے سیاسی قبائلی رہنما سابقہ سینیٹر میر حسین بخش بنگلزئی، انجمن تاجران کے صدر میر منیراحمد شاہوانی، پرنس آغا ذکی جان احمدزئی، احمد نواز بلوچ، آغا حفظ الرحمن شاہ، ڈاکٹر علی اکبر نیچاری، ثنا اللہ ثنا سمیت دیگر نے قلات کو گیس کے عدم فراہمی کے حوالے سے جی ایم گیس کو بتایا اور بھاری بھر کم بلوں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ قلات کے 16 انچ گیس پائپ لائن کے کام کو جلد از جلد مکمل کرکے قلات منگچر کو گیس فراہم کیا جائے اور بھاری بھر کم بلز، سلو میٹر چارج کے مسئلے کو بھی حل کریں اگر صرف قلات میں گیس چوری ہوتی ہیں تو انکے خلاف قانون کارروائی کریں ان سب مسئلوں کے حوالے سے جی ایم نے قلات کے عوام کو یقین دلایا کہ ماہ دسمبر میں انشااللہ قلات کے گیس کو ہر صورت میں بحال کیا جائے گا دسمبر تک 16 انچ گیس پائپ لائن کے منصوبے کی کام میں صرف ایک کلومیٹر کی کام باقی ہیں مکمل ہو کر قلات منگچر کو گیس پریشر کے ساتھ ملے گی جی ایم نے کہا کہ پھر مقامی انتظامیہ اور قلات کے عوام کے ساتھ مل کر گیس چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر لگے گیس کنکشنز اور بند میٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ گیس چوری سے گیس کا مسئلہ اور بہتر ہوگا جی ایم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قلات میں تقریبا تین ہزار سے زائد کنکشنز لگے ہیں مگر بدقسمتی سے صرف دو سو سے تین سو کے قریب کنزیومر بل جمع کررہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ دسمبر تک گیس پریشر بحال ہوگی۔ کیونکہ دسمبر سے سردی کی شدت مزید بڑھے گی اور عوام کو گیس کی سہولت کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اگر گیس پریشر بحال نہ ہوا تو عوام کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post