*نواں کلی بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فوری طور پر پہنچانے کی ہدایت کی. گورنر بلوچستان*
*کوئٹہ 13 نومبر: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں نواں کلی بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی. وہ فرداً فرداً ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نواں کلی بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فوری طور پر پہنچانے کی ہدایت کی. اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نواب خان دومڑ پی ایس ٹو گورنر عنایت کاکڑ کوئٹہ سٹی سنئیر نائب صدر عالم کاکڑ آئی ایس ایف کے صوبائی صدر سید ثناءاللہ آغا، مطیع اللہ کاکڑ، سید روح اللہ آغا اسرار کاکڑ بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے*