BNC OFFICAL WEBSITE

پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، عبدالکریم نوشیروانی*

 *پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، عبدالکریم نوشیروانی*



*کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر صدر اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے لیکن ہم اقتدار مراعات اور کرسی کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں کسی کو ملک اور عوام کی پراہ نہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے صورتحال حکومت کے کنٹرول سے بھی باہر نکلتی جارہی ہے نان کیڈر ک لوگ حکومت کی صفوں میں گھسے ہوئے ہیں جنہیں ملک اور غریب عوام کی مشکلات کااحساس تک نہیں وفاق سے لیکر صوبوں تک حکومتوں کے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہوتے جارہے ہیں غریب عوام خودکشیون پر مجبور ہیں صورتحال ایسی ہی رہی تو ملک اور صوبوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور س ول نافرمانی کی تحریک کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے جسے اقتدار مراعات اور کرسی کے بچاؤ کیلئے روکنا بس میں نہیں ہوگا لہٰذا حکومت وقت ہوش کے ناخن لے یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے مختلف وففود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے نان کیڈر کے لوگوں کے مشورے پر موجودہ حکومت اگر کسی چیز پر دس روپے ٹیکس لگاتی ہے تو 20روپے بڑھا کر اس چیز کو آگے فروخت کرتے ہیں اور سارا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے عوام نے شبینہ کے محتاج ہورہے ہین اور وہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی غلطیوں کے باعث آج ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے وفاق اور صوبے معاشی لحاظ سے دن بدن خرابی کی طرف جارہے ہیں خصوصاً حکومت بلوچستان میں جہاں س رحدوں پر غری لوگوں کو کچھ روزگار میسر آجاتا تھا اور وہ اپنی بچون کا پیٹ پالتے تھے لیکن سرحدوں کی بندش کے باعث بلوچستان میں بے روزگاری ایک اژدھا بن کر بن کر غریب لوگوں کو نکل رہا ہے اور صوبائی حکومت بھی اس صورتحال میں بے بس ہوکر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں ریونیو دینے والے محکمے پی آئی اے،واپڈا،ریلوے ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے لہٰذا عمران حکومت پر کنٹرول کرنے کیلئے سیاسی لوگوں پر مشتمل ٹیم لائے اور ان سے مشورہ کر کے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات اخراجات پر فوراً کٹ لگائیں لمبی چوڑی کابینہ کو مختصر کرکے لگژری گاڑیوں اور بیرون ملک دورہ پر پابندی لگائے آئی ایم ایف اور ورلڈ ب ینک کی ش رائط کے حصار سے نکلے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لئے توعوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور سول نافرمانی کی تحریک بھی کسی وقت شروع ہوسکتی ہے جسے روکنا اقتدار،مراعات اور کرسی کے ان بچاریوں کے بس میں نہیں ہوگا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post