BNC OFFICAL WEBSITE

بی اے پی کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کیلئے دی گئی مہلت 13نومبر کو ختم ہوگی*

 *بی اے پی کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کیلئے دی گئی مہلت 13نومبر کو ختم ہوگی*



*کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے دی گئی تین ماہ کی مہلت 13نومبر کو ختم ہو جائیگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تین ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو ہفتہ 13نومبر کو ختم ہوجائیگی تاہم اب تک انٹر پارٹی انتخابات نہیں کروائے گئے، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلد ہی پارٹی کی اعلیٰ مشاورتی کونسل کا اجلاس بلا کر انٹرا پارٹی انتخابا ت کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا جس میں پارٹی کے نئے صدر سمیت دیگر عہدیداروں کا چناؤ ہوگا، واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹر اپارٹی انتخابات مارچ 2021میں کروائے جانے تھے تاہم سابق صدر جام کمال خان کی جانب سے کورونا وائرس سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر انٹر پارٹی انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن سے دو بار مہلت لی گئی تھی الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے سے پارٹی کا انتخابی نشان معطل کیا جا سکتا ہے اور جماعت کسی انتخابات میں حصہ نہیں لے پائیگی*

Post a Comment

Previous Post Next Post