*اپنے حامیوں پر اعتماد اور کارکنوں سے پوری امید ہے، جلسہ عام میں شرکت یقینی بنائیں، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی*
*کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے عوام سے یکم اکتوبر کے جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کارکنوں کو قلیل وقت میں بڑے چیلنج کو کامیاب بنانے کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حامیوں پر اعتماد اور کارکنوں سے پوری امید ہے کہ وہ بڑے قومی تقریب کی بڑی تیاری مختصر وقت میں مکمل کرکے عوام کو ان کی قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر جلسہ عام میں شرکت کیلئے لائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہزارہ ٹاؤن، بنیادی حلقہ اور ضلعی کونسلوں کے ذمہ داران وعہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے نائب چیئرمین دوئم عزیز اللہ ہزارہ، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس سے قبل قادر علی نائل نے کارنر میٹنگ میں معززین،معتبرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارتی کے تمام وعدوں اور انتخابی منشور پر عملدرآمد کرکے ثابت کریں گے کہ منتخب اور مسلط نمائندوں میں واضح فرق ہوتا ہے ہم میں اور ایک رات میں بننے والی سیاسی کارکن میں واضح فرق ہوتا ہے پارٹی کے ہر کارکن اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے جبکہ اس سے قبل عوام نے دیکھا ہے کہ کسی شخص نے عوام کی رائے لینے یامسلط ہونے کے بعد سے آج تک اپنے آپ کو کبھی عوام کی عدالت میں جوابدہ نہیں سمجھا پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ جلسہ عام میں مرد خواتین اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے دنیا کو پیغام دیں کہ ہزارہ قوم اپنی یکجہتی کے دن کے موقع پر قومی تقریب کو شایان شان طور پر منائیں گے اس وقت ہزارہ قوم کو مجموعی طور پر کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہزارہ قوم کے دانشوروں،سیاسی اکابرین،ادیبوں،شاعروں، فنکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طبقات جس کی وجہ سے مدتوں تک پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی نے بڑے مشکل دور دیکھے ہیں ہمارے قائدین وکارکنوں نے ہر طرح کے مشکل حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہمارے چھوٹے اور کم عمر ترین کارکن سے لیکر اور 70سالہ بوڑھے ممبر تک بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہم نے ہر مشکل دور کا سامنا کرکے عدالتوں سے انصاف حاصل کیا ہزارہ قوم کی نسل کشی کے خلاف ایچ ڈی پی نے جتنے مظاہرے اور احتجاج کیے اس کا ثانی نہیں ملتا ہم نے اسلام آباد سے لیکر کوئٹہ کے ہر حصے میں اپنی ازحد مظلومیت بلند کی ہے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ احتجاج ومظاہرون کے ان ایام میں ہماری مائیں اور بہنیں بھی کسی سے کم نہیں تھی انہوں نے ہمارے شانہ بشانہ امن،محبت اور بھائی چارے کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ بعض مواقع پر خواتین کارکن اپنے مرد بھائیوں سے کئی قدم آگے تھی اس دوران پارٹی کے علمدار روڈ کے کارکنوں کا اجلاس ضلعی سیکرٹری رجب علی کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں یکم اکتوبر کے جلسے کی سلسلے میں حکمت عملی طے کی گئی۔*