BNC OFFICAL WEBSITE

کے حالات خراب کرنے میں ہمارے دشمن ملک کا ہاتھ ہے،نورمحمد دمڑ

 *بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ہمارے دشمن ملک کا ہاتھ ہے،نورمحمد


دمڑ*


*کوئٹہ:بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے گوادر میں قاائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے ،مچھ میں سیکورٹیء فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کے واقعات میں ہمارے دشمن ملک کا ہاتھ ہے گوادر میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر حملہ دراصل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔قائد اعظم کے مجسمے پر حملے کرنے والے ریاست کے دشمن ہے جن سے سیکورٹی فورسز اور حکومتی سختی سے نمٹے گی مچھ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے شہداء کے غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی پر امن حالات خراب کرنے میں ہمارے دشمن ملک کا ہاتھ ہے ملک دشمن عناصر کی جانب سے پر امن ماحول خراب کرنے کی ہر کام بنایا جائے۔ضلع ہرنائی کے عوام کو اسطرح کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا، فورسز، حکومت اور عوام ملکر ملک اور صوبے سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس طرح کے حملوں سے ہمارے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے سیکورٹی فورسز دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ فورسز کے جوانوں نے ملک اور صوبے میں امن وامان کے قیام اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اپنے جانوں کے قربانیاں دے رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ شہید نوجوان کے غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے ایف سی کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں،ہمارے نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرکے بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دیا، اپنے شہداء کی قربانیوں کومشعل راہ بنا کر امن کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں امن کے قیام کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور دہشت گردی کے ناسور کو نکال باہر کریں گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گوادر میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم سے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کے مجسمے اور فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچانے تک چھین سے نہیں بیٹھے گے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post