*سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں،لالا یوسف خلجی*
*کوئٹہ:بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوں گئی ہیں ان سے تو اچھا فلاحی ادارے چھیپا اور ایدھی ہیں جن کی خدمات زمین پر نظر توآتی ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں نے صرف اور صرف اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا صوبے کے عوام آج بھی تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی سمیت زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو خالی خولی نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ان سے تو اچھے چھیپا اور ایدھی سینٹر ہیں جن کی خدمات زمین پر نظر تو آتی ہیں اور وہ بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کر رہے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ ایدھی اور چھیپا سینٹرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے اپنی خدمات کو سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام سیاسی جماعتوں سے مکمل طور پرمایوس ہوچکے ہیں اور وہ کسی مسیحا کے منتظر ہیں جو انکے مسائل حل کرسکے۔*