BNC OFFICAL WEBSITE

وومن امپاورمنٹ سنٹر ضلع زیارت کا دورہ کیا اور کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی. بورڈ ممبر پاکستان بیت المال بلوچستان کلثوم کاکڑ پانیزئی*

 *وومن امپاورمنٹ سنٹر ضلع زیارت  کا دورہ کیا اور کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی. بورڈ ممبر پاکستان بیت المال بلوچستان کلثوم کاکڑ پانیزئی*



*کوئٹہ (اسٹاف رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور بورڈ ممبر پاکستان بیت المال بلوچستان کلثوم کاکڑ پانیزئی نے وومن امپاورمنٹ سنٹر ضلع زیارت  کا دورہ کیا اور کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی. اس موقع پر انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین ووکیشنل ہنر کے ذریعے معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ اس موقع پر محترمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق  خواتین کو خودکفیل اور معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے پاکستان بیت المال کی جانب سے جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہنر مندی کے مختلف کورسز کروائے جارہے ہیں۔ جسکا مقصد گھریلو صعنت کا فروغ دینا اور خواتین کے لئے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post