*ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، جام کمال*
*اسلام آباد:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اہم سڑکوں کو بنایا جارہا ہے، ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی۔*