BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان میں نظریاتی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، نوابزاد ظفر اللہ زہری*

 *بلوچستان میں نظریاتی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، نوابزاد ظفر اللہ زہری*



*خضدار (نامہ نگار) 30 ستمبر/بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی رہنماء سابق وزیر داخلہ بلوچستان نواب زادہ میر ظفراللہ خان زہری کہا ہیکہ ہر جگہ موجودہ حالات نے سیاسی ورکروں کوخواہشات کی بازار میں چاپلوس اورذاتی مفادات میں مجنون بنادیا ہے۔صوبے میں اب نظریاتی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے جہاں ورکروں کے ذاتی مفادات کی جنگ ہو وہاں کے پارٹیوں کےفعالیت کا اللہ ہی حافظ ہو ماضی میں پارٹیوں میں نظریاتی ورکروں کی ایک لمبی فہرست تھی اورپارٹی لیڈران ورکروں نظریات پر فخر کیا کرتے تھے۔آجکل مفادات کی جنگ نے ورکروں کو چاپلوسی اور ذاتی خواہشات کی دنیا میں گم کردیاہے اسی وجہ سے پارٹیوں کی اپنے اصل حقیقی ورکروں پر اعتماد اور اعتبارختم ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے اپنے رہائش گاہ خضدار بی این پی عوامی خضدار کےسابق ضلعی جنرل سیکٹریری منیراحمد زہری کی قیادت میں سینیئر ورکروں کی ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں سابق تحصیل صدر رئیس علی حسن موسیانی وڈیرہ عبدالخالق شاہد میر محمد رفیق بنگلزئ ودیگر شامل تھےاس موقع پر سابق ضلعی صدر سردار محمد نواز چھانگا جیوا کے سینیئر رہنماء عبدالسلام عمرانی ضلعی جنرل سیکٹریری خضدار صدام بلوچ ضلعی رہنما حافظ محمد صادق زہری ودیگر پارٹی ورکرزبڑی تعداد میں موجود تھے نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا بی این پی عوامی روز اول سے بلوچستان میں حقیقی طور پر سیاست کا آغاز کیا ہے ہماری سیاسی کاروان میں شامل پارٹی ورکرز ہمارے مثبت سیاسی سوچ کی حمایت کررہے ہیںاقتدار ہماری منزل نہیں عوامی خدمت کو اپنا وطیرہ سمجھ رہے ہیں ہماری نیک نیتی اور اخلاص پارٹی کے کامیابی کا زینہ ہے اس لئے عوام کی بی این پی عوامی پر اعتماد بڑھ رہی ہے ان شاءاللہ آگے بھی ہمیں عوام میں بھر پور پذیرائی ملے گی۔بی این پی عوامی کا جدوجہد بلوچستان کے غریب مظلوم لاچار بے کس عوام کیلئے ہوگی ہماری نیتیں صاف منزلیںن بھی آسان اور آگے کامیابی اور کامرانی بھی ہمارے حقیقی سیاسی جدوجہد کی تائید کرےگی پارٹی ورکروں کی ایمانداری اور مخلصی انکے سچی کردار کی ضامن ہیں*

Post a Comment

Previous Post Next Post